• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیفکو گراؤنڈ کا کمرشل استعمال نہیں ہوگا، گورنر سندھ و حافظ نعیم میں اتفاق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی جمعہ کو ادارہ نورحق میں ہونے والی ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا ہے کہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی حدود میں آنے والے جیفکو گراؤنڈ کی سابقہ حیثیت برقرار رکھتے ہوئے اسے بچوں اور نوجوانوں کے لئے کھیل کا میدان ہی رکھا جائے گا اور کسی بھی قسم کا کمرشل استعمال نہیں کیا جائے گا۔ بعد ازاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہوئے کئی ماہ ہوگئے لیکن ابھی تک عبوری مدت چل رہی ہے، ٹاؤن و یوسی چیئرمینز کو اختیارات منتقل نہیں کئے جارہے، عبوری مدت کے نام پر کراچی کے وسائل پر ڈاکا مارا جارہا اور اربوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے، بلدیاتی نظام مکمل فعال نہ ہونے کے باعث کراچی کے مسائل حل نہیں ہورہے۔
اہم خبریں سے مزید