• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع

اسلام آباد (صالح ظافر) سعودی عرب کی شاہی حکومت نے پاکستان میں اپنے سفیر نواف بن سعید المالکی کی مدت ملازمت میں فوری طور پر دو سال کی توسیع کر دی۔ وہ ستمبر 2017سے یہاں سعودی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ سعودی حکام نے پاکستان میں حکومت میں ان کی توسیع سے متعلق فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ نواف المالکی، کیریئر کے سابق سعودی رائل نیوی کے روشن افسر جنہوں نے جدہ سے تعلق رکھنے والے سعودی انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق ریئر ایڈمرل کی حیثیت سے ترقی حاصل کی، اسی دارالحکومت میں بطور سفیر تعینات ہونے سے قبل وہ اسلام آباد میں دفاعی اتاشی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 1970 میں ریاض میں پیدا ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید