• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن سے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی کا سراغ نہ مل سکا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹائون سے اغواہونے والی 11 سالہ بچی کا سراغ نہیں مل سکا۔ 11 سالہ طیبہ گھر سے چیز لینے نکلی تھی۔ تھانہ اور نگی ٹائون میں بچی کے اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا۔تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ بچی کے اغوا میں کرائے دار ملوث ہیں۔ پولیس نے مبینہ طور پر اغوامیں ملوث خاتون روبینہ کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔ملزم فیاض نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ بچی کو اسکی بیوی ملتان لے گئی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید