اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں اٹک جیل میں بند چیئرمین پی ٹی آئی و ملزم عمران خان کی ضمانت کی درخواست سوموار 25 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے، چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ کیس کی سماعت کریگا ،عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر رکھا ہے ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی،جس کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔