• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات عمران کے بغیر بھی ممکن، PTI کے ہزاروں کارکن جو غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں، الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نیویارک (نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بغیر بھی شفاف الیکشن ہوسکتے ہیں،جیل کاٹنے والے پی ٹی آئی ارکان توڑ پھوڑ، جلاو گھیرائوکی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے،پی ٹی آئی میں شامل ہزاروں افراد جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں، وہ الیکشن میں حصہ لے سکیں گے، فوج کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی بات غیر معقول ہے، موجودہ الیکشن کمشنر چیئرمین پی ٹی آئی کا مقرر کردہ ہے، وہ کیوں مخالفت کرینگے، کسی سے ذاتی انتخابات نہیں لیا جارہا ہے، ہمیں سول ملٹری تعلقات کے چیلنج کا سامنا رہتا ہے، جس سے انکار نہیں،امید ہے عام انتخابات نئے سال میں ہونگے، عدلیہ کے فیصلوں میں مداخلت کروں گا نہ ہی عدالتوں کو کسی سیاسی مقصد کیلئے استعمال ہونا چاہیے،کشمیری بھارت کی بنائی ہوئی بڑی جیل میں رہ رہے ہیں، انہیں مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے،افغانستان سے کچھ سنگین سکیورٹی مسائل ہیں، طالبان سے رابطے میں ہیں لیکن کوئی پیش رفت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی خبر رساں ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شامل ہزاروں افراد جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں، وہ الیکشن میں حصہ لے سکیں گے۔انہوںنے کہاکہ فوج سے قریبی تعلق کی بات سیاست کا حصہ ہے اس پر توجہ نہیں دیتا، فوج اور وفاقی حکومت کے درمیان تعلق بہت ہموار، کھلا اور شفاف ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں سول ملٹری تعلقات کے چیلنج کا سامنا رہتا ہے، جس سے انکار نہیں، سول ملٹری تعلقات کے چیلنجز کی مختلف وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں کے دوران سول اداروں کی کارکردگی خراب ہوئی ہے، پی ٹی آئی کو جیتنے سے روکنے کیلئے انتخابات میں فوج کی دھاندلی کی بات بیہودہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید