کراچی (پ ر) ملی یکجہتی کونسل و جمعیت علمائے پاکستان کےتحت محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ میلادمنا کر یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے نبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب کے محبوب بندے اور اس کے رسول ہیں، آغا پیر فضل ربی مجددی ایرانی کونسلر جنرل آغا حسن نوریان، صاحبزادہ مسرور احمد،علامہ اظہر ھمدانی ،قاری عبدالقیوم،سید عقیل انجم قاضی احمد نورانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔