کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف کانگریس کے مخالف ارکان نے ایک بار پھر کانگریس کا اجلاس بلانے کے لئے درخواست دے دی ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر( خالد کھوکھر نے فیڈریشن کے بحران کو آئینی طریقہ سے حل کرنے کے لئےجلد ہی کانگریس کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کے حوالے سےپچھلا اجلاس ووٹنگ کے بغیر ملتوی کردیا گیا تھا ، پی ایچ ایف مخالف گروپ نے اجلاس کے حوالے سے تیاری شروع کردی ہے ، اجلاس میں موجودہ سکریٹری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی، تاہم پی ایچ ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر ایک ہی اجلاس ہوتا ہے،جس میں اکثریت کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے، مگر مخالفین کا کہنا ہے کہ اجلاس ملتوی کیا گیا ہے، اس لئے دوبارہ طلب کیاہے۔