• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ون ڈے جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اندور میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل ڈک ورتھ لوئیس سسٹم کے تحت 99رنز سے جیت کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت نے پانچ وکٹوں پر 399 رنز بنائے۔شبمن گل اور شری یاس ائیر نے سنچریاں جبکہ سوریا کمار یادیو اور کے ایل راہول نے نصف سنچریاں بنائیں۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم کو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا رہا 9رنز کے مجموعی اسکور پر دو وکٹیں گریں جبکہ 108رنز پر5کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ بارش کے بعدمیچ کو33اوورز تک محدود کردیا گیا لیکن آسٹریلیا کی ٹیم217رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

اسپورٹس سے مزید