لاہور(نیوز ایجنسیاں)میانوالی ایکسپریس قلعہ ستار شاہ کے قریب سٹیشن پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔غفلت کے مرتکب 4اہلکار معطل کردئے گئے،حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور ٹرین کا کانٹا تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے پیش آیا، ڈپٹی پرنسپل افسران کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی،ٹرین کا کانٹا تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیاترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے کے چار اہلکار معطل کر دئیے گئے ہیں اور ڈپٹی پرنسپل افسران کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے،شہباز شریف نے حادثے پر افسوس کا اظہارکیا ہے ۔تایا گیا ہے کہ میانوالی ایکسپریس حادثے پر ٹرین ڈرائیور عمران سرور ،اسسٹنٹ ڈرائیور محمد بلال ،اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر قلعہ ستار شاہ علی رضا، اورکیبن مین صفدر حسین کو معطل کیا گیا ہے ۔ریلوے ترجمان کے مطابق ٹریک صبح ساڑھے سات بجے کلیئر کر دیا گیا تھا،میانوالی ایکسپریس کو بھی جانب منزل روانہ کر دیا گیا۔