نیویارک (اے پی پی)ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ ایران کی پالیسی میں ایٹم بم کی کوئی جگہ نہيں ہے،جوہری معاہدے میں واپسی کیلئے سنجیدہ ہیں ۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران کی پالیسی میں ایٹم بم کی کوئی گنجائش نہیں ہے ایٹمی معاہدے کے بارے میں ہمیشہ آپ کے ساتھ اچھے مشورے ہوئے ہیں۔