• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کی افتتاحی تقریب آئندہ جولائی تک موخر

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کی افتتاحی تقریب آئندہ جولائی تک موخر ہو گئی ہے انٹرنیشنل ائرپورٹ جولائی 2024ء میں ملکی و غیرملکی پروازوں کیلئے کھولا جائیگا۔ پہلے ستمبر 2023ء‘ پھر اکتوبر 2023ء میں ائرپورٹ کے افتتاح کی تجاویز سامنے آئی تھیں مگر کووڈ 2019ء کے آنے سے ائرپورٹ کی تکمیل میں مزید 7ماہ کی تاخیر ہو گئی ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ 51ارب 30کروڑ روپے کی لاگت سے چین سی پیک کی ایک گرانٹ ان ایڈ منصوبے کے تحت اپنی کمپنیوں سے تعمیر کرا رہا ہے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے فراہم کردہ تمام زمینی آلات لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ‘ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر درست کام کر رہے ہیں۔ پاکستان کی فضائی حدود میں طیاروں کو ائرٹریفک سروسز کی سہولتوں کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔ آئینو سفارک ایکٹوٹی کے اثرات زمین کی بالائی فضا میں پچاس سے ایک ہزار کلومیٹر تک محسوس کئے جا سکتے ہیں۔ لامحالہ آئینو سفارک ڈسٹربنس متاثرہ علاقے میں ہوائی جہازوں کو موصول ہونیوالے سیٹلائٹ جی پی ایس سگنل میں خلل ڈال سکتے ہیں۔ آئینو سفارک ڈسٹربنس ایکٹوٹی اور اس سے پیدا ہونے والے اثرات کا ائرپورٹس پر لگے آلات سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ بات سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتائی۔ یہ بات درست ہے کہ ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت لیزر کی شعاء پائلٹ اور معاون پائلٹ کیلئے مشکل پیدا کر سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود اسٹیٹ آف دی آرٹ ریڈار سسٹم سے کور ہے‘ فضائی حدود میں تمام قسم کی پروازوں بشمول ٹرانزٹ‘ لینڈنگ‘ ٹیک آف کیلئے درکار تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید