راولپنڈی (نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن سمیت تمام ادارے عام انتخابات کیلئے موثر کردار ادا کریں۔ شمالی پنجاب کی ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کو متنازع بنایا گیا تو مزید تباہ کن ہو گا۔ میاں محمد اسلم نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ اس موقع پر راشد نسیم‘ خالد رحمان‘ ڈاکٹر طارق سلیم‘ اقبال خان‘ عزیز نشتر‘ توفیق آصف‘ ڈاکٹر مبشر صدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔