کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان سول ایوییشن اتھارٹی کے لینڈ اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ادارے کی ملکیت ایک اور سہولت کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادارے نے اپنی ملکیت اسپورٹس کمپلیکس جو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک واقع ہے اور جہاں RO پلانٹ نصب ہے جس سے قرب و جوار کے ادارے کے ملازمین اور دیگر رہائشیوں کو پینے کا 40 ہزار گیلن صاف پانی مفت سپلائی کیا جاتا ہے اس کو پرائیویٹ پارٹی کو اؤٹ ہوسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔