لندن (پی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز ایک اور سرجری کیلئے سوئٹزر لینڈ جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز رواں ہفتے لندن سے سوئٹزر لینڈ روانہ ہوں گی، جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ اور گلے کی سرجری شیڈول ہے۔ شریف خاندان کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ جائیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مریم نواز لندن میں اہم ملاقاتوں کیلئے رْکی ہوئی ہیں، اسکے بعد وہ سوئٹزر لینڈ جبکہ شہباز شریف پاکستان روانہ ہونگے۔