• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو نیوز کے اشتراک سے جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں تھیٹر پلے ”سوشل پاگل“ اور ’’دی فادر‘‘ پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جیو نیوز کے اشتراک سےآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے سولہویں روز اردو زبان میں تھیٹر پلے ”سوشل پاگل “ اور دی "فادر " پیش کیاگیا، تھیٹر سوشل پاگل کے رائٹر اور ڈائریکٹر شاہ فہدہیں، ڈرامے کی کاسٹ میں شاہ فہد، سرمد آفتاب، شیربانو رحمانی، گلشن مجید، حسن رضا، مشال چوہدری، زین قاضی، حارث احمد خان اور محمد غازی عابد شامل تھے،جبکہ تھیٹر پلے ”دِ ی فادر “ کے رائٹر فلوریان زیلر اور ڈائریکٹر ذیشان حیدرتھے، فلورین زیلر ایک غیر معمولی فرانسیسی ڈرامہ اور ناول نگار ہیں، جن کی انسانی نفسیات اور زمینی کہانیوں کی کھوج نے انہیں عالمی شہرت بخشی ہے، زیلر کہانی کو اپنے منفرد انداز میں سنانے کی وجہ سے بہت مشہور ہیں، ڈرامے کی کاسٹ میں غلام محی الدین، عبدالرحمن، علینا گلزار، صائمہ، زوبی اور اویس شامل تھے۔تھیٹر کو شائقین نے بہت پسند کیا جبکہ فنکاروں کی پرفارمنس کی خوب داد دی۔
اہم خبریں سے مزید