راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) پنجاب میں نمبرداری نظام کی بحالی کے بعد ضلع راولپنڈی میں خالی آسامیوں پر56نمبرداروں کی بھرتی/تعیناتی کی جاچکی ہے۔نمبردار زرعی ٹیکس وصولی سمیت دیگر ریونیو کولیکشن کے ساتھ ساتھ جائیداد کے انتقال کے وقت فریقین کی تصدیق کرے گا ۔ کوئی پٹواری یا تحصیلدار اب نمبر دار کے سائن کے بغیر زمین کا وارثت نامہ نہیں بنائے گا۔ نمبر دار صحت، تعلیم اور لائیو سٹاک کے محکموں کی معاونت کریں گے۔