کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی دو خواتین ایتھلیٹس کو ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج نہ آنے کی وجہ سے ایشین گیمز کے لئےچین جانے سے روک دیا گیا ہے۔ نتائج ملنے کے بعد ہی روانگی کی اجازت دی جائے گی ۔ اسپرنٹر صاحب اسرا اور عروج کرن کو منگل کی شام دیگر ایتھلیٹس کے ساتھ چین جانا تھا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج کا انتظارہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کو اینٹی ڈوپنگ ایجنسی آف پاکستان کی سفارش پر روکا گیا ہے ۔ البتہ اے ڈی او پی کی ڈاکٹر قرۃ نے سفارش کی تردید کی ہے ۔ صاحب اسرا نے کہا کہ دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ نتائج کے انتظار میں ہی کھلاڑی کو ایونٹ میں شرکت سے روک دیا جائے کیریئر خراب کیا جارہا ہے۔