• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے بیان کو سیاسی رنگ دیا گیا، نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ خوش آئند ہے، نگراں وزیر داخلہ

اسلام آباد(ایجنسیاں)نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، وطن واپسی پر نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔منگل کو نواز شریف کی گرفتاری پر بیان کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا‘یہ بات خوش آئند ہے کہ نواز شریف پاکستان کی سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں‘عوام کا ایک بڑا حصہ انہیں خوش آمدید کرنے کی تیاریوں میں مشغول ہے‘وزیر داخلہ نے کہا کہ چہ مگوئیوں اور مفروضوں سے باہر نکل کر معاملات کو حقیقت کے آئینہ سے دیکھنا ہوگا۔ نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سرفراز بگٹی کی جانب نوازشریف سے متعلق بیان منسوب کیا گیا تھا کہ ایک ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے کوئی بڑی فورس نہیں چاہئے۔ ریاست کو باپ کا کردار ادا کرنا چاہئے، نرم رویہ نہیں رکھنا چاہئے۔

اہم خبریں سے مزید