کراچی (ٹی وی رپورٹ)سیاستدان ،مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہاہے کہ ہشاہد خاقان عباسی تیار نہ ہوئے تو پھر پارٹی نہیں بنائی جائے گی۔شاہد خاقان عباسی نئی پارٹی پر قائل نہ ہوئے تو آزاد الیکشن لڑوں گا ،رہنما ن لیگ ،محمد زبیر نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل پہلے ن لیگ تو چھوڑ دیں وہ وکٹ کے دونوں طرف کیوں کھیل رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ سیاستدان ،مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ نئی پارٹی سے متعلق ہماری کوشش ہے ہماری دوستوں سے مشاورت جاری ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں اقتدار میں رہیں ان کے اپنے مسائل تو حل ہوئے عوامی مسائل حل نہیں کرسکیں۔شاہد خاقان عباسی کو ہی قائل کرنے کی کوشش کرہے ہیں۔میں معصومانہ دلیلیں ان کے سامنے رکھتا اور دوست بھی ہیں۔مشاورت ہو رہی ہے نئی پارٹی کی گنجائش اس وقت موجو دہےکنگز پارٹی آج مسلم لیگ ن ہے بلوچستان میں بی اے پی کو ن لیگ میں ضم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔بی اے پی ، ن لیگ انضمام کی باتوں سے کیا نتیجہ اخذ کیاجاسکتا ہے۔میاں صاحب ڈیل کرکے آرہے ہیں۔ رہنما ن لیگ ،محمد زبیر نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل پہلے ن لیگ تو چھوڑ دیں وہ وکٹ کے دونوں طرف کیوں کھیل رہے ہیں۔ شاہد خاقان کے پارٹی چھوڑنے پر وضاحت نہیں تو مسائل کیسے حل کریں گے۔شاہد خاقان عباسی نے پارٹی چھوڑی یا نئی پارٹی بنا رہے ہیں کوئی وضاحت نہیں۔شاہد خاقان عباسی الیکشن بھی لڑیں گے یا نہیں کوئی وضاحت نہیں۔شاہد خاقان عباسی کے جو بھی مسائل ہیں پارٹی کو سننا چاہئیں۔شاہد خاقان عباسی کھل کر با ت کرتے تھے۔ہمارا بیانیہ آج عوام ہیں کیوں کہ کوئی عوامی مسائل حل نہیں کرسکا۔