مظفرگڑھ(نمائندہ جنگ) لیہ میں سیکڑوں ایکڑ اراضی زبردستی اور جعلسازی سے کم قیمت پر خریدنے کے کیس میں اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ان کے شوہر کی ضمانت میں 9 اکتوبر تک توسیع کردی، لیہ میں 5 ہزار کینال سے زائد اراضی جعلسازی سے کم قیمت پر زبردستی خریدنے کے الزام میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ان کے شوہر کیخلاف اینٹی کرپشن لیہ میں مقدمہ درج ہے۔