پشاور(نمائندہ جنگ )محکمہ انسداددہشتگردی نے بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 2دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان سیاسی رہنماؤں سے بھتہ کیلئے افغانستان سے وٹس ایپ کے ذریعے کالز کرتے تھے اور دہشتگرد کالعدم تنظیم کا نام استعمال کرتے تھے ، نیٹ ورک میں70 پاکستانیوں سمیت 100افراد شامل ،سابق سینیٹر اورMPAکوبھی کال کرچکے، اسی طرح پشاورمیں مذہبی رہنماؤں واقلیتی برادری کے افراد سمیت پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 افغان سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جو تخریب کاری وٹارگٹ کلنگ کی واردات کی غرض سے موجود تھے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہدنے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار بھتہ خور فیض اللہ ساکن امبار مہمند اور سعید اللہ ساکن افغانستان حال گرین ٹاؤن لاہور کومردان کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔