راولپنڈی (اے پی پی) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، انکے بھتیجے شیخ شاکر اور ایک ملازم کی بازیابی کیلئے دائر پٹیشن پر آر پی او راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر شیخ رشید اور اسکے ساتھ گرفتار 2 دیگر افراد سے متعلق عدالت کو آگاہ کریں۔آر پی او نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید ہمارے پاس نہیں اور جہاں سے گرفتار کیا گیا وہ بھی ہماری حدود نہیں۔گزشتہ روز شیخ رشید کی حراست کے خلاف پٹیشن پر ریجنل پولیس افسر(آر پی او) راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوگئے ۔اس موقع پر شیخ رشید کے وکلاء بھی موجود تھے ۔