• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پارٹی کوئٹہ کا 10اکتوبر سے تنظیم کاری شروع کرنے کافیصلہ

کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی تحصیل صدر کا اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر حبیب اللہ رند ہوامہمان خاص ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی اعزازی مہمان میں مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکسی آغا گل ارکان مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ ڈاکٹر نور بلوچ اورصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ تھےاجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 3 اکتوبر کو تحصیل صدر کے زیر اہتمام کیسکو اورپولیس کے ناروا سلوک کیخلاف سمنگلی روڈ پر احتجاج جبکہ 10 اکتوبرسے تنظیم کاری کا آغاز ہوگارہنماؤں نے کہا کہ کیسکو وپولیس گٹھ جوڑ نے عوام کو پریشان کررکھاہے شہریوں کو بلاجواز ہراساں حتیٰ کہ تشدد کانشانہ بھی بنایاجارہاہے جوقابل مذمت ہے اجلاس میں سعد بلوچ نعیم بنگلزئی ظفر بلوچ محمود رند خدائے رحیم لہڑی اختر لانگو عثمان بلوچ سمیت سینئر ارکان بھی موجودتھے۔
کوئٹہ سے مزید