• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی واقعات میں عمران خان ذمہ دار قرار، چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع

لاہور(جنگ نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی سے متعلق چالان جمع کروا دیا گیا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قصوروار قرار دیدیا گیا،تفصیل کے مطابق جے آئی ٹی نے نو مئی کو جناح ہاؤس پر حملے سمیت 11 مقدمات کی تحقیقات مکمل کر کے چالان انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں جمع کرا دیے ہیں۔چالانوں میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی رہنماؤں عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید