• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس، زیر التوا مقدمات اور دیگر امور پر غور

اسلام آباد(جنگ رپورٹر )چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملک بھر کے لاء افسران سے سپریم کورٹ کی کارکردگی اور کام کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں ،تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت اجلاس ہوا ،جس میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس طارق مسعود ،اٹارنی جنرل ، صوبائی ایڈووکیٹ جنرل، نیب پراسیکیوٹر جنرل اور صوبائی پراسیکیوٹر جنرل نے شرکت کی ،اجلاس میں لاء افسران کو آئندہ مکمل تیاری کے ساتھ مقدمات میں پیش ہونے پر اتفاق کیا گیا جبکہ زیر التواء مقدمات کے حل پر بھی غور کیا گیا، چیف جسٹس نے لاء افسران کو سپریم کورٹ کی کارکردگی اور کام کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پیش کرنے کے لئے کہا گیا، اس موقع پرلا ء افسران نے اکتوبر 2023 کے لیے ماہانہ کاز لسٹ جاری کرنے کے عمل کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا، انہوں نے کچھ تجاویز پیش کیں ، جن میں سے کچھ کو قبول دیگر کا بعد میں جائزہ لیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید