پیارے بچو! دنیا میں ایک سو چھیانوے ممالک ہیں اور ہر ملک میں کچھ دل چسپ و حیرت انگیز چیزیں ہیں۔ آج ہم آپ کو ان میں سے چند ممالک کی دل چسپ باتیں جو ان کی شہرت کا باعث ہیں بتائیں گے۔
چین
دیوارِ چین نام سے ہی معلوم ہوجاتا ہے کہ یہ کہاں ہے، اس کا شمار دنیا کے سات حیرت انگیز عجائبات میں کیا جاتا ہے۔
آسٹریلیا
آسٹریلوی شتر مرغ اور کینگروز یہ دونوں جانور ملکی شناخت کے ساتھ ملکی پیداوار کا خاص حصہ سمجھے جاتے ہیں۔
برونائی
برونائی جنوبی مشرقی ایشیا میں واقع ایک چھوٹا سا ملک ہے لیکن اس کے دارالحکومت میں واقع شاہی محل ایستان نورالایمان دنیا کا سب سے بڑا رہائشی محل مانا جاتا ہے۔