کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ کپ کرکٹ کے ہفتے کو ہونےوالے دونوں میچ بارش کی نذر ہوگئے۔گوہاٹی میں بھارت اور انگلینڈکے میچ میں ایک بھی گیند پھینکی نہ جاسکی۔ آسٹریلیا اور نیدر لینڈز کے درمیان وارم اپ میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ہیٹ ٹرک کی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 166 رنز بنائے بارش کی وجہ سے نیدر لینڈز کی ٹیم 15 ویں اوور میں 6 وکٹ پر 84 رنز بناسکی اور میچ ختم کردیا گیا۔