واشنگٹن (این این آئی) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے کالعدم تحریک طالبان کی دہشت گرد کارروائیوں کے حوالے سے پاکستانی مؤقف کی تائید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی ایک پیج پر ہیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ایک سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان خطے کے امن کیلئے شدید ترین خطرہ ہے ، ٹی ٹی پی کی جانب سے افغان سرزمین کواستعمال کرکے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ افغان طالبان اورٹی ٹی پی آپریشنل اورمالی معاونت میں ایک پیج پرہیں، افغان طالبان ٹی ٹی پی کولاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرتے آئے ہیں۔