کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایشین گیمز میں پاکستانی ہاکی ٹیم اپنے گروپ کا آخری میچ پیر کو ا یشین چیمپئن جاپان سے کھیلے گی۔ سیمی فائنل کیلئے اسے لازمی فتح چاہیے۔ پاکستان نے ایونٹ میں بنگلہ دیش، سنگاپور اور ازبکستان کے خلاف جیت حاصل کی، جبکہ بھارت کے خلاف اسے 10-2سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت سے شکست کے بعد پی ایچ ایف مخالف سابق اولمپئنز نے فیڈریشن میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے ۔