اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ کی سب سے بڑی کمانڈ سی ایم اے (آر سی)میں گریڈ گیارہ تا 20کی8سو سے زائد پوسٹوں کے خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے،سینئر و جونیئر آڈیٹرز کی 659، اسسٹنٹ اکائونٹس افسران کی 94پوسٹیں خالی ہیں ، ذرائع کے مطابق کنٹرولر ملٹری اکائونٹس (راولپنڈی کمانڈ)میں جونیئر اور سینئر آڈیٹرز کی منظور شدہ پوسٹیں 1390ہیں مگر ان پوسٹوں کے مقابلے میں 731لوگ کام کر رہے ہیں اور 659پوسٹیں خالی ہیں ، گریڈ سترہ کی اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسرز کی 94پوسٹیں خالی ہیں، اے اے او کی منظور شدہ 223پوسٹوں کے مقابلے میں 129لوگ کام کر رہے ہیں گریڈ اٹھارہ تا بیس کی منظور شدہ پوسٹیں 43ہیں مگر انکے مقابلے میں 32افسران کام کر رہے ہیں اور گیارہ پوسٹیں خالی ہیں، ڈی ای او کی 12جبکہ ڈیٹا کنٹرول آفیسر اور کمپیوٹر آپریٹر کی دو، دو پوسٹیں خالی ہیں اسطرح منظور شدہ 1741پوسٹوں کے مقابلے میں 961لوگ کام کر رہے ہیں اور 816پوسٹیں خالی ہیں ذرائع کے مطابق موجودہ ملٹری اکائونٹنٹ جنرل کاشف نور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی پی ایم اے ڈی کی ٹرانسفر اینڈ پوسٹنگ پالیسی پر عملدرآمدکے حوالے سے کنٹرولرز سے انکی رائے مانگ لی ہے اس پالیسی پر عملدرآمد کی صورت میں جن کمانڈ میں گریڈ گیارہ تا اٹھارہ کے افسران کی قلت ہے اسکو کسی حد تک پورا کیا جاسکے گاپالیسی پر عملدرآمد کی صورت میں تمام ملازمین و افسران کو ہر کمانڈ کا کام سیکھنے کا بھی موقع ملے گا ۔