ملتان (نمائندہ جنگ)ایف آئی اے ملتان نے ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنے کی غرض سے بیرون ملک جاتے آٹھ مرد وخواتین کر گرفتار کرکے آف لوڈ کردیا گیا اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ افراد سعودی عرب جارہے تھے جنہوں نے ویزہ لگوانے کے لئے جاوید نامی ایجنٹ کو رقم دی تھی اور بعدازاں سعودی عرب میں پہنچ مانگنے پر اسکو کمیشن بھی دینا تھا ان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہے۔