کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر کارپوریشن کی ریکارڈ ریونیو ریکوری،ماہ ستمبر میں ایک ارب 51کروڑ24لاکھ روپے جمع ہوئے گزشتہ ماہ تعینات ہونے والے ڈی ایم ڈی ریکوری اینڈ ریونیو ر یسورس(آر آر جی) عمران زیدی نے بتایا کہ اس سے قبل ماضی میں ایک ماہ میں اتنی ریکوری کبھی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ سی ای او سید صلاح الدین کے حکم پر شہر بھر میں غیر قانونی پانی کنکشن منقطع کرنے کیخلاف آپریشن کیساتھ ریونیو ریکوری مہم بھی جاری ہے جس کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ واضح رہےسی ای او نے ادارے میں نئے ڈی ایم ڈی کی تعیناتی کے ساتھ انہیں تین ماہ میں ریکوری کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی ماہانہ ریکوری کے ساتھ مختلف اداروں اور صارفین پر واجب الادا پچاس ارب روپے سے زائد کے واجبات بھی ریکور کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ڈی ایم ڈی آر آر جی نےکہا آئندہ ماہ ہم دو ارب روپے کو کراس کر جائیں گے انہوں نےمزید بتایا کہ ر یکوری کو بڑھانے کے ساتھ ہم نے شہر میں واقع اپنے دفاتر کی تزئین و آرائش شروع کر دی ہے دفاتر میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے آنے والے صارفین کے ساتھ اسٹاف کو بھی ایک بہتر ماحول مل سکے گا ۔