اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے منگل کے روز نگران وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ سے ملاقات کی۔ ذ رائع کے مطا بق نگران وزیر اعظم نے آرمی چیف کا وزیر اعظم ہاؤس میں استقبال کیا، نگران وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملکی اور قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔