• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی وشہری مسائل، جماعت اسلامی کا گورنر ہاؤس پر دھرنے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بجلی و پیٹرولیم مصنوعات کی ظالمانہ قیمتوں، بجلی کے بھاری بلوں و ٹیکسوں میں کمی نہ کرنے، جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے کے بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈالنے اور حکمرانوں، وزیروں، اعلیٰ افسران اور طبقہ اشرافیہ کو دی جانے والی مراعات اور مفت بجلی و پیٹرول ختم نہ کرنے،آئی پی پیز سے کیے گئے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف اور کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے جائز و قانونی حقوق اور سنگین مسائل کے حل کے لیےجماعت اسلامی کے تحت جمعہ 6اکتوبر کو گورنر ہاؤس سندھ پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ دھرنے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خصوصی طور پرشرکت اور شرکاء سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے گزشتہ سال جنوری میں سندھ اسمبلی کے باہر 29روزہ تاریخی دھرنا دیا گیا تھا۔ 6اکتوبر کو ہونے والے دھرنے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید