اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس سماعت کے دوران گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی پہلی ملاقات ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود نے اڈیالہ جیل عدالت میں کچھ دیر سرگوشیاں کیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے وکلا نے اڈیالہ جیل میں سہولیات سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی۔