اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر کے سلسلے میں چیئرمین نیب سے نیب ہیڈ آفس میں ملاقات کی اور سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے یقین دلایا ہے کہ اگر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو سکھر حیدرآباد موٹر وے پر کوئی ایشو نہ ہوا تو اُن کے ادارے کی طرف سے کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی۔