کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنگ اور جیو کے اشتراک سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے، پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے س27ویں روز کا آغاز ایرانی تھیٹر گروپ پیٹواز کے ہدایت کار احمد ندافی کی جانب سے ورکشاپ ’’اداکار کے جسم ، جسمانی مضبوطی کا کردار اور فزیکل پرفارمنس میں اس کے استعمال‘‘ے ہوا۔ ایرانی ہدایت کار احمد ندافی نے جسمانی ساخت اور اسٹریچنگ کے حوالے سے بنیادی باتیں شرکاءکو بتائیں اور تھیٹر کی تاریخ اور موجودہ صورتحال پر گہری روشنی ڈالی۔