کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدرحاجی عطاء محمد بنگلزئی نےکہاہے کہ کوئٹہ کی حلقہ بندیاں مخصوص ایجنڈے کے تحت کی گئی ہیں جس میں صرف مخصوص عناصر کے مفادات کوتحفظ دیاگیاہے جو قابل مذمت ہے انہوںنےبیان میں کہاکہ بلوچ قوم کے مینڈیٹ کو چرانے کیلئےزمینی حقائق کے برعکس حلقے بنانا قبول نہیں نیشنل پارٹی بلوچ حلقوںکی بحالی کیلئے تمام وسائل اورہرسطح پر کوشش کرے گی کوئٹہ کی کثیر بلوچ آبادیوں بالخصوص مکمل سریاب مشرقی / مغربی پاس بروری روڈ ہدہ کلی اسماعیل شابو عالمو سمیت دیگر علاقوںکو منصوبے کے تحت بگاڑا گیاہے ۔