• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا سے کشیدگی، امریکا کا بھارت کیساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان

واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں)کینیڈا سے کشیدگی پرامریکا کا بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان ،ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ سکھوں کی خالصتان تحریک اور احتجاجی مظاہروں کو مکمل امریکی حمایت حاصل ہے،امریکہ بھارت تعلقات میں بڑی دراڑ پیدا ہوگئی بھارت میں امریکا کے سفیر ایرک گارسیٹی نے خبردار کیا ہے کہ سکھ رہنما قتل تنازع کے باعث کشیدگی بڑھ سکتی ہے، واشنگٹن کو بھارتی حکام کے ساتھ غیرمعینہ مدت کیلئے رابطہ منقطع کرنا ہوگا۔امریکی اخبار کے مطابق بھارت میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی کا کہنا ہے کہ امریکا کو غیرمعینہ مدت کے لیے بھارتی حکام کے ساتھ رابطہ محدود کرنے کی ضرورت ہے ۔اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بیان میں کہا تھا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے۔بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرنا ہوگا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا میں رہنے والے ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے اور سکھوں کے احتجاجی مظاہروں سے متعلق کوئی تحفظات نہیں۔

اہم خبریں سے مزید