• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی پریس کانفرنس جھوٹ کا مجموعہ تھی‘ پی ٹی آئی

لاہور( ایجنسیاں)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ مستحکم اور خوشحالی کی منزلیں طے کرتے پاکستان کو تباہی، انتشار اور لاقانونیت کی دلدل میں دھکیلنے والے مجرم کی پریس کانفرنس جعلسازی، جھوٹ اور خرافات کا مجموعہ تھی‘ اپنے عیارانہ بیانیے اور مکارانہ گفتگو سے ایک قومی مجرم نے ریاست اور عوام کو فریب کے جال میں پھانسنے کی کوشش کی‘اب بھی غیرت و حمیّت سے محروم ٹبّر خفیہ ڈیلوں اور منصوبوں کے ذریعے جمہوریت، آئین اور عوام کے ووٹ کی لاشوں پر اپنے اقتدار کی کرسی بچھانا چاہتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید