لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ سیزن کے دوران سائیکلنگ کو فروغ دینے کی تجویز دے دی ،عدالت نے ایل ڈی اے کو ہدایت کی کہ اکتوبر سے مارچ کے دوران نئے ترقیاتی منصوبے شروع نہ کئے جائیں،عدالت نے 13اکتوبر کو ماحول پر پراجیکٹس کے اثرات بارے جمع شدہ ڈیٹا بارے رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے ہدایت کی کہ نیازی انٹرچینج ٹو بابو صابو پراجیکٹ پر کام شروع نہ کریں، فروری میں شروع کر لیں جو پراجیکٹ چل رہا ہے وہ ٹھیک ہے، عدالتی استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایاپانچ منصوبوں پر اس وقت کام جاری ہے۔