• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین گیمز کی اختتامی تقریب اتوار کو ہانگز و کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہوگی جس میں چین کے وزیر اعظم لی کیانگ سمیت کئی ملکوں کے اہم رہنما بھی شریک ہوں گے ، اختتامی تقریب میں چین کی ثقافت کے علاوہ چینی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، شریک ملکوں کے کھلاڑی الوادعی مارچ پاسٹ کریں گے،جاپان کو اگلے گیمز کی میزبانی کا پرچم حوالے کیا جائے گا، ہفتے کو کھیلوں کے اختتام پر میزبان چین نےاپنے گولڈ میڈلز کی ڈبل سنچری مکمل کرلی، اس نے111سلور اور71برانز میڈل بھی جیت کر پہلی پوزیشن برقرار رکھی، جاپان دوسرے اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر ہے، بھارت چوتھی پوزیشن پر ہے، پاکستان 31ویں پوزیشن پر ہے۔ایشین گیمز ہاکی میں بھارت نے جاپان کو ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا، چین نے کوریا کو شکست دے کر برانز میڈل جیتا، فٹبال فائنل میں جنوبی کوریا نے جاپان کو مات دے کر گولڈ جبکہ ازبکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کیا۔

اسپورٹس سے مزید