• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیراعظم اور احمد آباد کا نریندر مودی اسٹیڈیم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی، سیکورٹی ایجنسیز الرٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی پولیس کو ای میل کے ذریعے وزیراعظم نریندر مودی اور احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے موصول ہوئی ہے۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے ای میل یورپ سے آئی ۔ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ14اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میںہوگا،بھارتی میڈیا کے مطابق دہشت گرد گروپ کی جانب سے کی گئی ای میل میں بھارتی وزیراعظم کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ای میل میں دہشت گردوں نے 500کروڑ روپے دینے اور گینگسٹر روی بشنوئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم پر حملے کے لیے بندے بھی تعینات کر دیے گئے ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی کو بھی اڑائیں گے۔ دہشت گرد گروپ کی جانب سے کی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سب کچھ بیچا جاتا ہے اور ہم نے بھی کچھ خریدا ہے، آپ جتنی مرضی سیکورٹی میں رہیں ہم سے بچ نہیں سکتے۔ دھمکی آمیز ای میل کے بعد احمدآباد سمیت باقی جگہوں پر بھی تمام سیکیورٹی ایجنسیز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے جس آئی ڈی سے ای میل کی گئی ہے اسے ٹریس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ای میل یورپ سے آئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید