• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، سرکاری ملازمین کا کل سے دھرنے و احتجاجی تحریک کا اعلان

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) سرکاری ملازمین کی تنظیم اگیگا نے اپنے حقوق کیلئے راولپنڈی ضلع میں( کل ) منگل سےدھرنے و احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ، 10اکتوبر سے تمام سرکاری محکموں کے ادارے و دفاتر میں مکمل تالہ بندی ہوگی ، 11 اکتوبر سے ڈی سی آفس کے باہر دھرنا دیا جائے گا،چیئرمین اگیگا راولپنڈی عمران قاضی نے کہا ہے کہ 10 اکتوبر کو لاہور دھرنے کیلئے جانے والے اساتذہ کرام و ملازمین کا خرچ ان کے اپنے سکول یا دفاتر کے پیچھے رہ جانے والے سٹاف نے اٹھانا ہے، کسی بھی قسم کا ہنگامی فنڈ ابھی نہیں لیا جائے گا۔ دھرنا زیادہ دن تک جاری رہنے کی صورت میں فنڈنگ کا لائحہ عمل بھی اگیگا کی ضلعی قیادت دے گی۔
اسلام آباد سے مزید