راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری و سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری کی ہدایت پر سانحہ مستونگ و ہنگو کیخلاف صدر جی پی او چوک سے پریس کلب لیاقت باغ تحفظ میلاد مارچ کیا گیا۔ سنی تحریک شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری علامہ طاہر اقبال چشتی نے قیادت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مستونگ کے مظلوم بلوچ ورثاء کو نظر انداز کرنا قابل مذمت ہے۔ سکیورٹی اداروں پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود سو سے زائد بیگناہ شہادتوں کو فراموش کرنا سوالیہ نشان ہے۔ دیگر مقررین نے کہا کہ دہشت گردی واقعات روکنے کیلئے جامع پلان بنایا جائے‘ ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی۔