• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، 1877 غیر قانونی باشندے گرفتار، 1547 ملک بدر کئے گئے

کراچی(ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر ) سندھ میں رواں برس غیر قانونی طور پر مقیم 1877 باشندوں کو گرفتار جبکہ 1547کو ملک بدر کیا گیا،97مزید افراد کو ملک بدر کرنے کی کارروائی جاری ہے۔سندھ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق سال 2023 میں اب تک غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف فارنر ایکٹ کے تحت 552 مقدمات درج کر کے 1877افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔صرف ستمبر میں غیر قانونی طور پر مقیم 1017 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق کراچی کے ایسٹ زون میں 529،ویسٹ زون میں 518،ساؤتھ زون میں 779،حیدرآباد رینج میں 10،میر پور خاص رینج میں 20،سکھر رینج میں 6 اور لاڑکانہ رینج میں 13افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں برس اب تک غیر قانونی طور پر مقیم 1547افراد کو ملک بدر کیا گیا جبکہ 97 مزید افراد کو ملک بدر کرنے کے لئیے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید