کراچی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نوازشریف سعودی عرب روانہ ہوچکے ہیں، قائد ن لیگ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن روانہ ہونگے، تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں، 21اکتوبرکی تاریخ اٹل ہے، کوئی ردوبدل نہیں ہے،مہنگائی کا ذمہ دار وہ ہے جو اڈیالہ جیل میں بند ہے۔ میڈیا رپورٹس مطابق عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہمیشہ مشکل سے اس ملک کو نکالا ہے۔