اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے قراردیا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان دراصل ضمیر کے قیدی ہیں، ان سے جیل میں روا رکھے جانے والے نامناسب سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔ عمران خان کیخلاف جھوٹے اور جعلی مقدمات قائم کرکے کینگرو کورٹس کے انداز میں کارروائی کی جارہی ہے ۔ سماعت پر عدمِ اعتماد کرتے ہیں۔ کورکمیٹی کے مطابق بدترین سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے ۔ اہم قانونی نکات پر فیصلے محفوظ کرناعدل و انصاف کو موت کے گھاٹ اتارنے کے مترادف ہے عمران خان کو انصاف سے محروم کیا جارہا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان اپنی ماتحت عدالتوں میں قانون سے جاری کھلواڑ کا فوری نوٹس لیں، عمران خان کا منصفانہ ٹرائل کا حق محفوظ بناتے ہوئے مقدمات کی سماعت ہونی چاہیے ۔