• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کسی بھی طرح سائفر کیس میں بچتے نظر نہیں آرہے ہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان کے سوال کیا سائفر کیس چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے توشہ خانہ سے زیادہ مشکلات بڑھاسکتا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان کسی بھی طرح سائفر کیس میں بچتے نظر نہیں آرہے ہیں، سائفر کیس میں جو الزامات لگائے گئے ان میں تین سے چودہ سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

سینئر صحافی اعزاز سید نے کہا کہ عمران خان کسی بھی طرح سائفر کیس میں بچتے نظر نہیں آرہے ہیں، سائفر کیس میں ایف آئی اے کے چالان نے عمران خان کو باندھ کر رکھ دیا ہے.

 ایف آئی اے نے عمران خان پر قانون کے برخلاف سائفر اپنے پاس رکھنے کا الزام ثابت کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید