• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری ضلع کو مکمل آپریشنل کرنے کیلئے انتظامی کمیٹیاں فعال کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی( راحت منیر/اپنےرپورٹرسے ) باخبر ذرائع کے مطابق مری ضلع کو مکمل آپریشنل کرنے کیلئے انتظامی کمیٹیاں ایک ہفتے میں فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مری کا بجٹ اور انتظامی پوسٹوں کی بحالی کیلئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری سروسز اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے رابطے کئے ہیں جبکہ مری ضلع کونسل کی علیحدگی کیلئے ڈی ڈی ایل جی راولپنڈی جہانگیر مرزا کو ریفرنس بنا کر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کوبھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی،ڈسٹرکٹ امن کمیٹی اوردیگر کوایک ہفتےمیں آپریشنل کررہے ہیں۔ سرکاری افسران کیلئے دفاتر کے انتظامات کئے جارہے ہیں جن جن محکموں کی ایس این ای بن چکی ہے ان کو فوری فعال کیا جائے گا۔ محکمہ صحت اور تعلیم کے سی ای اوز کی تقرری کو فوری ممکن بنایا جارہا ہے ۔ ادھر ذرائع کے مطابق مری ضلع کی ریجنل اور اربن پلاننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کنسلٹنٹ موٹ میکڈونلڈ پاکستان ( ایم ایم پی )کو ہائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کا پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ(پی ایم یو)بھی شامل ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید